الخبر سیزن: سمندر کنارے 12 ہفتوں تک فیملیز کے لیے تفریحی سرگرمیاں
الخبر سیزن: سمندر کنارے 12 ہفتوں تک فیملیز کے لیے تفریحی سرگرمیاں
پیر 16 نومبر 2026 8:40
13 نومبر کو دوسرے ’خبر سیزن‘ کا شاندار آغاز ہو گیا تھا (فوٹو: اثراء)
ٹھنڈی ہوا میں کورنش کے گرد گاڑیوں کی لمبی قطاروں اور ساحل سمندر پر لائیو موسیقی کے ساتھ گونجتی بچوں اور بڑوں کی ہنسی کے ساتھ 13 نومبر کو دوسرے ’خبر سیزن‘ کا شاندار آغاز ہو گیا۔
عرب نیوز کے مطابق ’خبرسمندر کی زبانی ایک کہانی‘ کے عنوان کے تحت، افتتاح کی رات آنے والے لوگوں نے بالکل وہی دیکھا یعنی پانی کے اوپر اور اس کے ارد گرد کہانی کا منظر۔
الخبر کے اندر 10 سے زیادہ مقامات پر کل 40 سے زائد تقریبات اور 100 سے زیادہ تجربات کے ساتھ، یہ سیزن دیکھنے والوں کو تفریحی، ثقافتی، کھیلوں اور خاندانی سرگرمیوں کی ایک بڑی ورائٹی فراہم کر رہا ہے۔
الشرقیہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ ایونٹ سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے اور ارآمکو کے ایک اقدام، کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثراء) کی حکمت عملی سے متعلق شراکت داری کے ساتھ منعقد کیا گیا ہے جو واقعی اس سیزن کی سب سے بڑی تقریب ہے۔
ارغوانی رنگ کے بینرز پر نظر رکھتے ہوئے بالکل مفت داخل ہوں، اور چمکتی ہوئی روشنیاں دیکھتے ہوئے اثراء کی برینڈنگ والے علاقوں کی طرف پیدل چل کر آگے بڑھیں۔
ارد گرد کے مقامات پر پارکنگ کی کافی جگہ موجود ہے لیکن ان پیدل چلنے والوں کا خیال رکھیں جو اچانک آپ کے راستے کے سامنے آ سکتے ہیں۔
یہ سرگرمی اثراء ونٹر کے تجربے سے مختلف ہے جو 28 نومبر تک قریبی ظہران ایکسپو میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ دونوں ایونٹس کمیونٹی کو خود اثراء کی عمارت میں جائے بغیر اس کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
یہ سرگرمی اثراء ونٹر کے تجربے سے مختلف ہے جو 28 نومبر تک قریبی ظہران ایکسپو میں منعقد ہو رہا ہے (فوٹو: اثراء)
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظہران میں اثراء کا مرکزی دفتر ان مقامات سے کچھ ہی فاصلے پر ہے اور اس دوران حسبِ معمول کھلا رہے گا لیکن سردیوں کی یہ تفریحی سرگرمیاں ایکسپو اور کورنش میں منعقد ہوں گی۔
کورنش پر یہ تقریبات پانچ فروری 2027 تک جاری رہیں گی جس سے آنے والے سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کو یہاں آنے اور اس تفریح سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھرپور وقت ملے گا۔