Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذمہ دار اور رحمدل ڈرائیونگ انسٹرکٹر نے ٹریفک روک کر بطخ کی جان بچالی

ناٹنگھم.... یہاں سے گزرنے  والی مصروف  شاہراہ A453 پر ایک   رحمدل  اور  ذمہ دار قسم کے  ڈرائیونگ  انسٹرکٹر نے ٹریفک روک کر ایک بطخ کو بحفاظت  سڑک پار کرنے میں  مدد دیکر سب کی توجہ اپنی جانب کرلی ہے۔ اس حوالے سے  جو  تفصیلات سامنے آئی ہیں اس کے مطابق ڈرائیونگ انسٹرکٹر اسٹیوواکر اس راستے سے گزر رہا تھا   جو تیز رفتار گاڑیو ںکیلئے مخصوص تھا کہ اچانک اسکی نظر 6بطخوں پر پڑی جن میں کئی بچے شامل تھے۔ یہ بطخیں ٹریفک کی پروا نہ کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک پر اتر گئی تھیں۔ یہ منظر دیکھ کر  واکر بہت پریشان ہوا اور  اس نے اپنی گاڑی کنارے کرتے  ہوئے کار سے باہر نکل کر بیچ  سڑک پر جاکر دونوں ہاتھ پھیلا کر  اس طرح کھڑا ہوگیا جس طرح ٹریفک اہلکار کبھی کبھار ہنگامی طور پر گاڑیاں روکتے ہیں۔ موقع پر موجود دیگر لوگوں نے وڈیو بناکر جاری کردی ہے جو  تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ اگرڈرائیونگ انسٹرکٹر ذرا سی بھی غفلت  برتتا  یا سستی سے کام لیتا  توعین ممکن تھا کہ  بطخیں کسی نہ کسی کار کی زد میں آجاتیں۔ واکر کی عمر 52سال ہے  اور وہ ایک عرصے سے  ڈرائیونگ اسکول کے طلباء کو گاڑیاں چلانے کی  تربیت دیتا رہا ہے  مگر اس عملی مظاہرے سے اس نے اپنے طلباء کو جو  تربیت دی ہے  وہ انہیں  ہمیشہ یاد رہیگی۔ بیچ سڑک  پر کھڑے ڈرائیونگ انسٹرکٹر کو دیکھ کر تمام گاڑیوں نے اپنی رفتار کم کردی اور نہیں روک دیا اور اس  وقت لوگوں نے گاڑیاں نہیں چلائیں جب تک بطخوں نے  سڑک پار نہیں کرلی۔ بعد میں  ٹریفک انسٹرکٹر نے  بڑے آرام سے ان بطخوں کو پکڑا اور اس  ٹریک پر ڈالدیا جہاں بہت کم رفتار سے گاڑیاں چلتی تھیں لیکن یہ بطخیں بھی صورتحال بھانپ چکی تھیں  اور انہوں نے اپنی عافیت اس میں جانی کہ وہ اس ٹریک کو بھی چھوڑ دیں اور وہ اس ٹریک کو  عبور کرکے  سڑک سے باہر ہوگئیں اور گھاس پر چلی گئیں۔ والکر2 بچوں کا باپ ہے اور ناٹنگھم شائر کے ولفورڈ علاقے میں ڈرائیونگ اسکول چلاتا ہے۔  اس کاکہناہے کہ  انہوں نے زندگی میں بے شمار عجیب و  غریب چیزیں دیکھیں  ہیں مگر یہ پہلا  موقع تھا کہ انہوں نے چند بطخوں کی جان بچانے کیلئے اتنی ساری گاڑیوں کو  رکتے دیکھا۔
مزید پڑھیں:- - - -اسکولوں سے روایتی گھڑیاں ہٹادی جائیں گی

شیئر: