Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کا 7سالہ بہادر بچہ، 5اعضاء کی پیوند کاری ہوچکی ہے

برمنگھم.....  مقامی اسپتال میں ایک انتہائی  باہمت لیکن صرف 7سال کی عمر والے بچے کا بڑا چرچا ہے جو گوناگوں بیماریوں میں مبتلاتھا لیکن اس نے ہمت نہ ہارنے کی قسم کھا رکھی تھی۔ حد یہ کہ اس کم عمری میں اس کے 5اعضاء کی پیوند کاری ہوئی اور یہ پیچیدہ اور صبر آزما آپریشن 10گھنٹے تک جاری رہاتھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ بچہ خون کی کمی  اور پیشاب کی نالیوں  میں انفیکشن کا شکار تھا۔ حد یہ کہ اسکے لئے کھانا پینا تک مشکل ہوگیا تھا اور اسے ٹیوب کے ذریعے غذا دی جاتی تھی۔ اتنی  ساری بیماریوں کو پالنے والا بچہ  یہ ظاہر ہی نہیں ہونے دیتا تھا کہ وہ اتنا بیمار ہے لیکن جب امراض کی پردہ داری اس کے لئے بالکل ناممکن ہوگئی اور والدین بھی اسکی بگڑتی حالت کو دیکھ  کر پریشان ہوگئے اور اسے مقامی اسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے 4ہفتے تک اپنے زیر معائنہ رکھا ۔پھر 10گھنٹے کا یہ پیچید ہ  اورطویل ترین آپریشن کرنے کے بعد اسے مختلف ادویہ دیکر اسپتال سے فارغ کردیا ہے۔   کہا جاتا ہے کہ اسے جتنے اعضاء لگائے گئے ہیں وہ مختلف عطیہ دہندگان نے دیئے ہیں۔ جس کے لئے اسکی ماں کیٹی فری اسٹون بیحد مشکور ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ 20سال کے دوران یہ اس اسپتال میں کیا جانے والاسب سے پیچیدہ اور نازک آپریشن تھا۔ ماں کا کہناہے کہ ہم عطیہ دہندگان کا صرف شکریہ ہی ادا کرسکتے ہیں مگر شکریہ سے کام نہیں چلتا۔ وہ زندگی بھر ان کی ممنون و مشکور رہیگی اور صحتیابی کے بعد بچہ بھی ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -گریٹ بیر ئیرریف کے پاس ایک کچھوا وڈیو گرافر کو دیکھ کر پوز دینے لگا

شیئر: