Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کا قدیم فنِ تعمیر شان وشوکت کے ساتھ بحال کرنے کی کوششیں

نجران کا قدیم فنِ تعمیر اور اس کے مختلف سٹائل، مقامی عمارت سازی کی نایاب شکل میں لوگوں کے سامنے آ رہے ہیں۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم نجران میں ماہرینِ فن تعیمر کا مقصد ذہنی اختراع اور جدت پسندی کو کام میں لا کر ایسے ڈیزائن بنانا تھا جو ماحول سے ہم آہنگ ہوں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نجران کا فنِ تعمیر اپنی جمالیاتی دلکشی کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے جس میں احتیاط سے بنائی گئی جغرافیائی تفصیلات شامل ہیں۔
ان میں گھروں کے اندر اور باہر کی سجاوٹ اور تحریریں خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں جو نجران کے معاشرے کی روایات اور شناخت  کو مجسم کر دیتی ہیں۔

نجران کے فنِ تعمیر میں راویتی ملاقاتوں کا مقام ایک اہم سماجی اور ثقافتی کردار ادا کرتا تھا۔
یہاں پر خیالات کے تبادلے، فیصلہ سازی، جھگڑوں کا تصفیہ اور نواجوان کے لیے روایات کو یوں آگے بڑھانا تھا جہاں وہ ایسے مقامات پر آ کر بیٹھیں، سیکھیں اور اپنے بزرگوں سے دانائی کے موتی چُن سکیں۔

نجران کے قدیم فنِ تعمیر کو ایک مرتبہ پھر اسی شان و شوکت کے ساتھ بحال کیا جا رہا ہے اور اس کام کے لیے اصل مٹیریل استعمال میں لایا جا رہا ہے تاکہ اس کی روایتی خصوصیات میں کسی طرح کا فرق نہ آئے جس سے یہاں کی تاریخی، ثقافتی اورسیاحتی اہمیت مزید اجاگر ہو لیکن قومی شناخت میں کوئی فرق نہ آئے۔

 

شیئر: