Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے سمندر میں غوطہ خوری، زیر آب ’ایک رنگین دنیا آباد‘

جازان کے سمندر کی گہرائیوں میں غوطہ خور ایک منفرد تجربے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ زیر آب ایک رنگین دنیا آباد ہے جہاں مونگے کی چٹانیں اور رنگ برنگی مچھلیاں انتہائی دلکش نظارہ پیش کرتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جازان کا ساحل صرف غوطہ خور اور مہم جو افراد کے لیے ہی پرکشش نہیں بلکہ سکون کے متلاشیوں کے لیے بھی مثالی مقام ہے۔
اس منفرد سمندری تجربے کی وجہ سے جازان سیاحوں کے لیے پرکشش مقام بن چکا ہے جہاں قدرتی ماحول کو بہترین سیاحتی انفراسٹرکچر و بحری خدمات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ’جزائر فرسان‘ اور القندل کے تفریحی مقامات بھی غوطہ خوروں کے لیے انتہائی موزوں اور مثالی مانے جاتے ہیں جبکہ تفریح کے شوقین افراد کے لیے بھی خاص کشش رکھتے ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے غوطہ خوری میں دلچسپی رکھنے والوں نے بتایا کہ جازان میں غوطہ خوری اب ایک سیاحتی صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے جس میں اس کی تربیت، فوٹو گرافی اور ماحولیاتی مقامات کی تلاش شامل  ہے۔
انہوں نے مونگے کی چٹانوں اور سمندری حیات کے تنوع کو اجاگر کیا۔ جازان میں سمندری سیاحت کو سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا شعبہ قرار دیا۔

جازان میں مقامی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ڈائیونگ سکولز اور سمندری سیر کو وسعت دینے کی بھی ضرورت ہے۔
جازان کے ساحلوں پر غوطہ خوری ایک ایسا شوق ہے جو مہم جوئی اور سکون کو یکجا کرتا ہے۔ اس علاقے کے بہت سے نوجوانوں نے خوطہ خوری اور ریسکیو میں مہارت حاصل کی ہے جو دنیا بھر سے یہاں آنے والے سیاحوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انہیں سمندری سفر پر لے جاتے ہیں۔

 

شیئر: