Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بیٹے او رباپ کو قتل کرنے والے 2سعودیوں کے سر قلم

 ریاض.... ریاض کے مقامی حکام نے 5سالہ بیٹے کو وحشیانہ انداز سے زدوکوب کر کے قتل کرنے اور گھر کی چھت پر باپ کو پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے 2سعودی شہریوں کے سر قلم کر دیئے۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ سعودی شہری ابوطالب قیسی نے اپنے 5سالہ بیٹے فیصل کو ڈنڈے مار کر، اس کے ہاتھ جلا کر اور اس کے نازک اعضاءپر کاری ضرب لگا کر ہلاک کردیا تھا۔ باپ بیٹے کو آخری سانس تک زد و کوب کرتا رہا تھا۔ واردات کر کے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے رپورٹ ملنے پر اسے تلاش کر کے گرفتار کیا او رعدالت میں پیش کر دیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہوجانے پر ابوطالب کو موت کی سزا نشان عبرت بنانے کیلئے سنا دی تھی جسے منگل کو ریاض شہر میں نافذ کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے ایک او راعلامیہ جاری کر کے بتایا کہ سعودی شہری محمد بن عایض القحطانی نے اپنے گھر کی چھت پر گھات لگا کر اپنے باپ کو پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ واردات کر کے روپوش ہو گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی تھی اس نے اقبال جرم کر لیا تھا۔ ریاض کی عدالت نے محمد بن عایض کو گھناﺅنے جرم کا الزام ثابت ہوجانے پر نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا کا حکم جاری کر دیا تھا۔ وزارت داخلہ نے انتباہ دیا کہ سعودی حکومت ملک میں امن و امان بحال رکھنے، انصاف کا علم بلند کرنے ، امن پسندوں پر جارحیت کرنے والوں کی گھات میں رہتی ہے۔ جو شخص بھی قانون اپنے ہاتھ میں لے گا اور مقررہ قوانین پامال کرنے کی جرات کرے گا اسے نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ 
 

شیئر: