Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی آئی ایم سی میں اردو صحافت کیلئے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 10مئی

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کے معروف انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن ( آئی آئی ایم سی ) میں صحافت کے ڈپلومہ کورس میں درخواست
 جمع کرانے کی تاریخ بڑھا کر اب 10مئی کردی گئی۔ اس کورس کیلئے تحریری امتحان 26مئی کو ہوگا جس میں کامیاب طلبہ کو انٹر ویو کیلئے نئی دہلی میں انسٹیٹیوٹ کے ہیڈ کوارٹر بلایا جائیگا۔ امسال اردو طلبہ کی سہولت کیلئے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل جی سریش کی جانب سے ملک کے 8 شہروں لکھنؤ، جموں، سری نگر ، حیدرآباد ، بھوپال ، ممبئی اور پٹنہ میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ www.iimc.gov.inپر درخواست جمع کی جاسکتی ہے۔ جنرل زمرے کے طلبہ کیلئے درخواست فیس1500روپے جبکہ درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، پسماندہ طبقات اور معذورطلباء کیلئے 1000روپے ہے۔

مزید پڑھیں:- - - -شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

شیئر: