Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے تاریخی ٹیسٹ کیلئے آئرش اسکواڈ

ڈبلن:آئرش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف اپنی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تاریخی ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم 11مئی کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرنے والی ہے۔ اس تاریخ ساز میچ کے لئے جس 14 رکنی اسکواڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے آئرلینڈ کو عالمی سطح پر منوانے اور ٹیسٹ اسٹیٹس دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان کے خلاف اوبرائن برادرز پر مشتمل تجربہ کار جوڑی کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔جیک ٹریکٹر، سمی سنگھ اور بیری میککارتھی جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم اسکواڈ سے سب سے حیران کن اخراج تجربہ کار اسپنر جیورج ڈوکریل کا ہے جس کی وجہ ان کی موجودہ خراب فارم ہے۔سلیکٹرز نے اس ٹیسٹ کے لئے بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولرز پر انحصار کیا ہے اور تجربے کار اسپنر جارج ڈوکریل کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔آئرش اسکواڈ میں کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کے ساتھ اینڈریو بلبرنی، ایڈ جوائس، ٹائرون کین، اینڈی میک برائن، ٹم مرتاغ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، بوائڈ رینکن، نیتھن اسمتھ، پال اسٹرلنگ، جیمز شینن، اسٹورٹ تھامسن اور وکٹ کیپر گیری ولسن شامل ہیں۔ اس کے فاسٹ بولر ز پاکستانی ناقابل اعتماد بیٹنگ لائن کو مسائل سے دوچار کر سکتے ہیں۔ کینٹ کی دوسرے درجے کی بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹسمین گزشتہ ہفتے 168رنز پر ڈھیر ہو چکے ہیں اور اسی صورتحال کے تناظر میں اپنے موسم ، ماحول اور وکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے آئرش اسکواڈ فاسٹ بولنگ پر انحصار کرتا نظر آرہا ہے جبکہ اس کے بیٹسمین بھی بولرز کا بھرپور ساتھ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شیئر: