Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بٹ کوائن میں بھتے کی طلبی

کراچی ... کراچی میں بھتہ خوری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانے لگا۔ بھتہ خور واٹس ایپ پر کال کرکے رقم ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں طلب کرنے لگے۔ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں نے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کئی اہم شخصیات سے واٹس ایپ کال کے ذریعے بھتہ طلب کیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق 10سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی کوبھی کالیں موصول ہوئیں دیگر شعبوں کے تعلق رکھنے والے افراد بھی نشانے پر ہیں۔ میسج کرنے کے بعد واٹس ایپ پر ویڈیو کال سے بات کی جاتی ہے۔کراچی اور سندھ اور بلوچستان کی شخصیات کو کالزموصول ہوئی ہیں۔ہر فون کال کے ساتھ نمبر تبدیل ہوجاتا ہے۔پاکستان میں ایک بٹ کوائن کی قیمت11 لاکھ32 ہزار850 پچاس روپے ہے۔ بھتہ خور بٹ کوائن میں رقم طلب کر رہے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:فریال تالپور کے خلاف کوئی کیس درج نہیں،نیب

شیئر: