Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن مانگتا ہے تھوڑی سی محنت

اگر آپ اپنی جلد کی رنگت نکھارنا چاہتی ہیں تو آلو کا ماسک بہترین مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک ٹکڑا لے کر اچھی طرح کچل کر باریک پیس کر چہرے پر لگائیں ۔ اسے رات بھر کے لئے لگا کر چھوڑ دیں ۔ تمام عرق جلد میں جذب ہو جائے گا ۔ صبح روئی کے گولے کو پانی میں ڈبو کر اسکی مدد سے چہرہ صاف کر لیں اور پھر منہ دھولیں ۔
اس کے علاوہ آپ شلجم اور گاجر کا ماسک بھی چہرے پر استعمال کر سکتی ہیں ۔ شلجم اور گاجر کو پانی میں ابال کر اچھی طرح کچل لیں اور اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر آدھے گھنٹے تک جذب ہونے دیں ۔ وقت پورہ ہونے پر دودھ میں بھیگی ہوئی روئی سے چہرہ صاف کرلیں ۔ یہ آپ کے چہرے سے میل صاف کر کے  رنگت نکھار دے گا ۔ 
اگر تیز دھوپ یا بدلتے موسم کے باعث جلد بدرنگ ہو گئی ہے تو لیموں اورزیتون کا روغن مفید حل ہے ۔ ایک لیموں کے عرق میں زیتون کا تیل ایک چمچ ملائیں اور چہرے کو بھاپ دے کر اس لیپ کو چہرے پر لگائیں ۔ چہرے اور گردن  کو آہستہ آہستہ مالش کریں ۔ پھر چہرہ دھو کر برف سے چہرے کا مساج کریں یا جلد کی مناسبت سے کوئی بھی لوشن استعمال کرلیں .
 

شیئر: