امریکہ کا فوجی طیارہ عراق میں گر کر تباہ، امدادی کارروائیاں جاری
اٹھائیس فروری کو شروع ہونے والی جنگ میں اب تک سات امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو: اے پی)
امریکہ کا ایک ری فیولنگ طیارہ عراق میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ ایک اور طیارہ بنا تاہم وہ دشمنانہ یا فرینڈلی فائر کا شکار نہیں ہوا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف کارروائی میں استعمال ہونے والے طیاروں کی تعداد بڑھا دی ہے۔
سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یو ایس کے سی ون تھری فائیو کے گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ دوسرا جہاز بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا۔
بیان میں ایران کے خلاف آپریشن کا نام استعمال کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’یہ واقعہ دوستانہ فضائی حدود میں آپریشن فیوری کے دوران پیش آیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔‘
اٹھائیس فروری کو امریکہ کے ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اب تک امریکہ کے سات فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔