Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین وطن کے مخالف ہنگری کو ہنرمند تارکین وطن کی اشد ضرورت

بڈاپسٹ۔۔۔تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت، بےروزگاری کی شرح بھی کم لیکن ہنر مند افراد کی شدید ضرورت بھی۔ امیگریشن کے بارے میں سخت رویہ رکھنے والے یورپی ملک ہنگری کو درپیش یہ مسئلہ مزید شدت بھی اختیار کر سکتا ہے۔بڈاپسٹ کے نواح میں واقع ایک فیکٹری کی2008 میں ملازمین کی کل تعداد صرف 11 تھی لیکن گزشتہ چند برسوں میں اسکے کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بڈاپسٹ میں اس کمپنی کے منیجرکا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث انہیں مزید ہنرمند افراد کی ضرورت ہے لیکن انہیں کاریگروں کی تلاش میں مشکل پیش آ رہی ہے۔رواں برس کے آغاز میں ہنگری میں بےروزگاری کی شرح محض 3.8 فیصد تھی۔دوسری جانب بڈاپسٹ حکومت نے حالیہ برسوں کے دوران ملک میں کم از کم اجرت میں بھی مسلسل اضافہ کیا ہے۔ اسی وجہ سے ٹیکنیکس سرفسز کمپنی کے ملازمین کی موجودہ تنخواہ 2011 کے مقابلے میں40 فیصد زیادہ ہے۔ہنگری نے خاص طور پر غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مائیگریشن پالیسی نہایت سخت کر رکھی ہے۔
 

شیئر: