Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غریب بیٹیوں کی شادی کیلئے نانانے پیش کی17لاکھ روپے کی امداد

ممبئی ۔۔۔۔معاشی طور پر بدحال خاندان کیلئے بچوں کی شادی بیاہ میں پیسہ سب سے بڑی رکاوٹ بنتا ہے ۔ اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے بالی وڈ کے ممتاز اداکار ناناپاٹیکر نے اپنے احباب اور مراٹھی اداکار مرکندانس پورے کے تعاون سے عطیات ادارہ ’’نام‘‘قائم کیا۔ ادارے کے منتظم شیوکمار دیگھے نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے 17لاکھ روپے کی رقم ادارے کو ایسے غریب کسان خاندانوں کیلئے عطیہ دی ہے جو اپنی بیٹیوں کی شادیاں کرنے سے قاصر ہیں۔واضح ہو کہ امسا ل غریب کسانوں کی بیٹیوں کی شادیوں کیلئے ادارے نے مختلف اداروں سے امداد کی اپیل کی تھی۔ یہ رقم مراٹھواڑہ ، ودربھ سمیت ریاست کے غریب کسانوں کی بیٹیوں کی شادیوں پر خرچ کی جائیں گی۔دیگھے نے بتایا کہ گزشتہ 15،20دنوں میں ایک ہزار سے زائد اجتماعی شادیاں ادارے کی سرپرستی میں انجام دی جاچکی ہیں۔ آئندہ دنوں میں اس کی تعداد 2ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں خود کشی کرنے والے کسانوں میں بعض ایسے تھے جو اپنی بیٹیوں کی شادی کیلئے پیسے اکٹھا نہ کرپائے تھے۔نا نا پاٹیکر نے اپنی آمدنی کی 90فیصد رقم عطیات ادارہ’’نام ‘‘کو وقف کردی۔نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ ریاست میں کسانوں کی حالت بہتر بنانے اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -راجستھان کے راج گھاٹ سے 22سال بعد نکلی بارات

شیئر: