Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھنڈی ہوائیں چلنے والی ہیں،نواز شریف

  مانسہرہ ...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام نے نااہلی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا ۔اسے بدلنے کا راستہ آپ کا ووٹ ہے تاکہ اسمبلی میں جاکر یہ قانون بدل دیں۔2013ءکے انتخابات میں عمران خان اور آصف زرداری ہمیں شکست نہیں دے سکے۔ چور دروازے سے نکلوایا گیا۔ 2018ءکے الیکشن میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ ووٹ لیں گے اور کامیاب ہوں گے۔ عمران خان اور آصف زرداری کو شکست ہوگی۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے والی ہیں۔مانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب پاکستانی نوجوانوں کو عزت دو ہے۔پاکستان چند جاگیرداروں کا نہیں بلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان کی تجارت کا مرکز ہزارہ اور مانسہرہ بننے والا ہے۔ لاہور سے برہان تک میں نے نیا پاکستان دیکھا۔ شاہ مقصود سے حویلیاں ، ایبٹ آباد و مانسہرہ تک پرانا پاکستان دیکھا ہے۔ دائیں بائیں دیکھ کر اس نئے پاکستان کو ڈھونڈتا رہا جس کے دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔اگر خیبرپختونخوا شہبازشریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا۔
مزید پڑھیں:جس کے پاس ن لیگ کا ٹکٹ ہو گا وہی جیتے گا،نواز شریف

شیئر: