Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7حالات میں بجلی کا کنکشن کاٹنے پر پابندی

 ریاض..... تحفظ صارفین انجمن نے 7 حالات میں بجلی کنکشن کاٹنے پر پابندی عائد کردی۔ بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بھی کمپنی کنکشن کاٹنے کی مجاز نہیں ہوگی۔ انجمن نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ ان حالات کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسکولوں کے امتحانات کے وقت، رمضان المبارک کے دوران، بجلی کمپنی کے غیر ڈیوٹی اوقات میں بھی کنکشن نہیں کاٹا جاسکتا۔ معذوروں کے گھر سے کبھی بجلی نہیں کاٹی جاسکتی۔ بجلی کے بل پرکمپنی اور صارف کے درمیان اختلاف کی صورت میں بھی بجلی منقطع کرنا منع ہے۔ علاوہ ازیں بجلی کے خرچ سے تعلق نہ رکھنے والے قرضوں کی صورت میں بھی کسی صارف کی بجلی نہیں کاٹی جاسکتی۔ تحفظ صارفین انجمن نے توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ 7 حالات میں سے کسی ایک حالت میں بھی بجلی کا کنکشن برقرار رکھنا صارف کا حق ہے اسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انجمن نے تمام صارفین سے کہا کہ وہ اپنے ان حقوق کو اچھی طرح سے سمجھ لیں اور اپنے حق سے دستبردار نہ ہوں۔ 

شیئر: