Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انٹرنیشنل ہا کی ٹورنامنٹ کیلئے این او سی

اسلام آباد: ایشین ہاکی فیڈریشن نے6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقادکیلئے این او سی جاری کردیا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اے ایچ ایف کو تحریری طور پر آگاہ کیاکہ موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوش سے پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک میں پاکستان سپر لیگ، اسکواش اور دیگر انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوچکا ہے لہٰذا ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی فیڈریشن کو پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے میچز کھیلنے کی اجازت اور این او سی جاری کیا جائے تاکہ میگا ایونٹ کے انعقادکو یقینی بنایا جاسکے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے ایونٹ ڈائریکٹر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کہاکہ 6 ملکی انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کے لیے بھر پوراندازمیں آرگنائز کرنے کے لئے این اوسی جاری کردیا ہے اورکہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقادکیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔ ریفری اور ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔افغانستان، سری لنکا، قازقستان، عمان، ترکی کی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لئے آمادگی کا اظہارکردیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئرخالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹس کوآرگنائز کرنے کیلئے ہدف طے کرلیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان و ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل آصف باجوہ سے ملاقات کے دوران میں ہاکی کی ترقی کیلئے بات چیت کی تھی۔ انھوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک غیرملکی ہاکی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی اورآرمی ہاکی اسٹیڈیم اورشہنازشیخ ہاکی اسٹیڈیم میں میچز آرگنائز کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ راوں برس مزید ٹیموں کوبھی پاکستان آنے کی دعوت دی جائیگی۔

شیئر: