Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی،میر عثمان بادینی

 احسن اقبال پر حملہ دشمنوں کی سازش ہے ، رہنما جے یو آئی اور رکن قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب
جدہ ( ارسلان ہاشمی)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما چاغی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی انجنیئر میرعثمان بادینی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلسِ عمل نمایاں کامیابی حاصل کرے گی ۔ ملک دشمن عناصر پاکستان میں انارکی پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کو کسی طور برداشت نہیں کیاجاسکتا ۔ ایم ایم اے کی ازسرنو بحالی کا مقصد ملکی سلامتی کے ساتھ ساتھ دینی حمیت کو اجاگر کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام کر نا ہے ۔وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں جے یو آئی کے کا رکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ رکن اسمبلی نے مزید کہا حرمین شریفین کا تحفظ اور سلامتی ہم سب کے ایمان کا تقاضا ہے اسے ہرحال میں نبھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان سمیت تمام دنیا میں امن و سلامتی کے ساتھ بھائی چارگی کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ہم ہمیشہ امن ، اعتدال پسندی کے ساتھ شائستگی کی سیاست کے علمبردار ہیں جو وقت کا تقاضا ہے۔ اس موقع پر شیخ ابراہیم قلندرانی، مولاناغلام رسول مینگل، مولانا مرادبخش الحسنی، حبیب جالب احمدشاہ، عمل شاہ اور دیگر عہدیدار اور کارکنان بھی موجود تھے ۔
 

شیئر: