کویت میں عدنان سمیع کے ساتھ ایک شام
محمد عرفان شفیق
کویت: - - - انڈین کلچرل سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام’’ کبھی تو نظر ملائو‘‘ ایک شام عدنا ن سمیع کے ساتھ منا ئی گئی۔ اس شاندار اور سُروں سے سجے پروگرام میں عدنان سمیع خان نے اپنے نئے گانوں کے ساتھ پرانے گیت بھی پیش کیے۔ پروگرام میں ہندوستانی شائقین کے علاوہ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عدنان سمیع خان نے لفٹ کرا دے، یہ زمیں رک جائے، اے خدا اے خدا، کبھی تو نظر ملاؤ جیسے معروف و مشہور گانے پیش کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
عدنان سمیع خان نے کہا کہ انہیں کویت آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔کویت کی عوام نے جو پیار دیا، وہ ساری زندگی نہیں بھلا سکتا۔