Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ سیزن: شہزادہ مشاری کا محل سعودی عرب کی تاریخ اور ورثے کا شاہکار

درعیہ کے الطریف ڈسٹرکٹ میں واقع شہزادہ مشاری بن سعود پیلس، سعودی ریاست کے قیام کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔
یہ محل 18ویں صدی (12ویں صدی ہجری) میں بنایا گیا تھا اور یہ شہزادہ مشاری کی رہائش گاہ تھا، جنہوں نے 1727 میں ریاست کے قیام کے اہم موقع پر اپنے بھائی امام محمد بن سعود کی مدد کی تھی۔
درعیہ سیزن 2025 اور 26  میں ھل القصور پروگرام کے تحت وزیٹرز کو شہزادے کی زندگی کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ ان کے بچپن سے لے کر ان کے فوجی کارناموں تک، جن کا مقصد علاقے کی حفاظت اور درعیہ کو حملہ آوروں سے بچانا تھا۔
یہ محل روایتی نجدی فنِ تعمیر کا شاہکار ہے جو مقامی اور پائیدار مواد جیسے کہ مٹی کے اینٹ، گارے، پتھر اور ایک خاص قسم کی لکڑی (تمرسک) سے بنایا گیا ہے۔ اس کا ڈیزائن ایک بڑے صحن کے ارد گرد ترتیب دیا گیا ہے جو کمروں کو قدرتی روشنی اور ہوا فراہم کرتا ہے۔
یہ محل دو مضبوط میناروں سے محفوظ کیا گیا ہے، اور اس کے چار دروازے اور دو منزلہ ڈھانچہ ہر طرف سے وسیع منظر فراہم کرتے ہیں۔

اس محل میں دو بڑے مضبوط مینار ہیں اور اس کے چار دروازے اور دو منزلیں ہر طرف کا منظر دکھاتی ہیں جہاں رہائشی سہولت اور  عسکری حفاظت دونوں کا امتزاج موجود ہے۔
درعیہ سیزن 2025 اور 26 کے دوران  یہ محل سعودی عرب کی وراثت اور روشن مستقبل کے درمیان ایک پل کا کام دیتا ہے۔ دنیا کے معیاری پروگراموں کو قدیم تاریخی مقامات کے ساتھ ملا کر یہ سیزن سیاحوں  کو درعیہ کے اس کردار کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو مملکت کا اصل انتظامی اور ثقافتی مرکز رہا ہے۔

شیئر: