Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی ہدایت پر 16ادارے زائرین کیلئے متحرک

مکہ مکرمہ .... معتمرین سے متعلق خادم حرمین شریفین کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کے لئے 16اداروں نے اپنے انتظامات کا اعلان کردیا۔ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی، ام القریٰ یونیورسٹی، وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی، جیولوجیکل سروے بورڈ، ہلال احمر، خادم حرمین شریفین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کنٹرول بورڈ ، امر بالمعروف ،نیشنل واٹر کمپنی، وزارت ثقافت و اطلاعات، محکمہ ہائے صحت و پاسپورٹ و شہری دفاع و ٹریفک ، مکہ میونسپلٹی اور سیکیورٹی ادارے رمضان المبارک میں زائرین کو اپنے اپنے دائرے میں سہولتیں مہیا کرینگے۔

شیئر: