Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ

 
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی لیگز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سیزن میں پاکستان سپر لیگ سمیت دو لیگز میں شرکت کرسکیں گے۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں کیا جبکہ فیصلوں کا اعلان گزشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیہ میں کیا گیا۔ ریٹائرڈ کھلاڑی اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے 2 سال تک این او سی حاصل کرنا ہوگی اس کے بعد این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بعض خصوصی کیسوں میں چیئرمین پی سی بی، چیف سلیکٹر، ہیڈ کوچ، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پر مشتمل کمیٹی این او سی جاری کرے گی اور اس طرح کسی بھی کھلاڑی کو اضافی لیگ میں شرکت کی اجازت دی جا سکے گی۔ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈھانچے میں18- 2017ءکے سیزن کی طرح کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن کو پرکشش بنانے اور خامیوں کو دور کرنے کیلئے کئی اہم فیصلے کئے ہیں۔کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ گراونڈز اور پچوں کی حالت میں بہتری لائی جائے گی۔ سیزن میں میچوں کی تعداد کو کم کرکے معیاری کرکٹ پر زور دیا جائے گا۔ آئندہ سیزن میں بھی فرسٹ کلاس ڈھانچے کو برقرار رکھا جائے گا۔ پی سی بی نے اپنی نگرانی میں کلب کرکٹ کو آوٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کو پرکشش بنانے کیلئے فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ریجنل کھلاڑیوں کی میچ فیس ڈیپارٹمنٹس کے برابر کردی جائے گی۔ ریجن کے جن کھلاڑیوں کو ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے۔ ان کا یہ معاوضہ ڈومیسٹک میچ فیس میں ضم کردیا جائے گا۔

شیئر: