Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزا فیسوں کے حوالے سے سعودی حکام سے رابطہ ہے، سفیر پاکستان

 
ایسے معاملات دو طرفہ بات چیت کے بعد طے کئے جاتے ہیں، اردونیوزکو بیان
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہاہے کہ ویزافیسوں کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے سعودی اعلی حکام سے رابطہ کررکھا ہے ۔ اس قسم کے معاملات دوطرفہ گفتگو کے بعد طے کئے جاتے ہیں ۔ اردو نیوز کو جاری خصوصی بیان میں سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ وزٹ ویزا فیسوں کی خبرکے بارے میں سعودی حکام سے تصدیق کا عمل جاری ہے ۔تصدیق ہونے کے بعد معاملے کو اسی طرز پر نمٹایا جائے گا ۔
مزید پڑھیں:سعودیوں کے لئے پاکستان کے ویزے کی فیس3500ریال
 واضح رہے اردونیوز نے گزشتہ روز سعودی عرب کےلئے پاکستانی ویزا فیس کے حوالے سے خبر شائع کی تھی ۔ سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے بیان دیتے ہوئے اس امر کا یقین دلایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہر سطح پر مثالی برادرانہ تعلقات قائم ہیں جن میں ہر دن اضافہ ہو رہا ہے ۔دریں اثناءپریس قونصل ارشد منیر نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب معاشی ترقی کے نئے دور سے گزر رہے ہیں ۔ سعودی عرب کے وژن 2030 اور پاکستان میں جاری سی پیک منصوبہ دونوں ملکوں کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ سعودی عرب کےلئے پاکستانی ویزا فیسوں کے حوالے سے سوال پر ارشدمنیر نے کہا کہ اگرچہ یہ معاملات دوطرفہ بنیادوں پر طے کئے جاتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی ویزے کی فیس بھی کم ہو ۔ت
مزید پڑھیں:سعودی عرب نے بعض ممالک کےلئے فیملی وزٹ ویزے کی فیس میں کمی کردی
جارتی ویزے کی فیسوں میںکمی سے پاکستان میں تجارت کو بھی فروغ ملے گا اوربڑی تعداد میں سعودی تاجر پاکستان جائیں گے جو جاری سی پیک منصوبے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گا ۔ پریس قونصلر کا مزید کہنا تھا کہ وزٹ ویزوں کی فیسوں میں کمی سے دونوں ممالک اور انکے عوام کو فائد ہ ہو گا ۔
 
 

شیئر: