Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیرہ وزن کم کرنے اور ہاضمے کے مسائل حل کرنے میں مددگار‎

مشرقی مصالحہ جات میں زیرے کو ایک خاص مقام حاصل ہے جس کی خوشبو اور ذائقہ کھانوں کو ایک خاص لذت بخشتا ہے ۔ یہ کھانوں کو تو مزے دارتو  بناتا ہی ہے البتہ اسے اس کے حیرت انگیز فوائد کی بنا پر کھانوں میں متعارف کروایا گیا تھا ۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کے لیے زیرے سے بڑھ کر اور کیا تحفہ ہو سکتا ہے ۔ 
جدید تحقیق کے مطابق زیرے کا استعمال تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ اضافی چربی اور کولیسٹرول کو بھی قدرتی طریقے سے کم کرتا ہے ۔ ایک چمچ زیرہ پانی کے ایک گلاس میں شامل کرکے ابال لیں ۔  جب پانی کی رنگت بھوری ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ زیرے اور پانی کے اس آمیزے کو دن میں تین بار پیئیں ۔ اس کے علاوہ آپ زیرے کو رات  بھر پانی میں بھگو کر بھی رکھ سکتے ہیں ۔ صبح کے وقت اسے ابال کر پی لیں ۔ یہ نسخہ چربی کو تیزی سے پگھلانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ 
وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ زیرہ دیگر صحت کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔اس میں شامل ضروری روغنیات سلائوری گلینڈ کو متحرک کرکے نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں یعنی اگر آپ بدہضمی کا شکار ہیں تو چٹکی بھر زیر کو اپنی چائے میں شامل کرکے اس مسئلے سے چھٹکارا پا سکتے ہیں ۔ زیرہ جوڑوں کے درد کو دور کرنے کے لئے بھی نہایت مفید ہے  .  اسکے  بے شمار فوائد اسے کھانے کا ایک لازمی جزو بنا دیتے ہیں . 
 

شیئر: