Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو پرساد کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی رسم حنا

پٹنہ۔۔۔۔۔بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی کے سلسلے میں ابتدائی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے ۔پٹنہ میں واقع لالو یادو کے مکان پر رسم حناء کی تقریب بڑی دھوم دھام سے اختتام پذیر ہوئی ۔اس میں تیج پرتاپ یادو سمیت لالو پرساد، رابڑی دیوی ، میسا بھارتی، تیجسوی یادو اور داماد سمیت خاندان کے دیگر افرادنے شرکت کی۔
دولہا تیج پرتاپ یادو اور دلہن ایشوریہ کیلئے 2علیحدہ علیحدہ اسٹیج پھولوں سے سجائے گئےتھے جہاں خوبصورت انداز میں ’’دولہا ‘‘اور ’’دلہنیا‘‘لکھا گیا تھا۔
ایشوریہ اپنی بہنوں کے ساتھ اور تیج پرتاپ یادو اپنے چھوٹے بھائی تیجسوی یادو کے ساتھ جبکہ میسا بھارتی اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھے خوش گپیاں اور ہنسی مذاق کرتے ہوئے نظر آئے۔ مہندی کی رسموں کے بعد 11مئی ہفتے کو ایک دوسری تقریب’’مٹکور‘‘کا اہتمام کیا جائیگاجبکہ12مئی کو شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں ۔
شادی کی تقریبات کا اہتمام ویٹرنری کالج کے گراؤنڈ میں کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں وی وی آئی پی مہمانوں سمیت 6ہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے۔ مہمانوں کے استقبال کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں شادی کی تقریب کیلئے ایک وسیع و عریض شامیانہ نصب کیا جارہا ہے جہاں سبھی مہمان اکٹھا بیٹھ کر شادی کی رسمیں اور مختلف  پروگرام دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بیٹے کی شادی کیلئے لالو کی درخواست ضمانت منظور

شیئر: