Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصلر ٹیموں کا دورہ نجران اور ینبع

    جدہ- - - - - -  پاکستانی قونصلیٹ جدہ کی ایک قونصلر ٹیم 11اور 12مئی کو نجران کا دورہ کرے گی اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کرے گی۔ یہ ٹیم نجران ہوٹل میں اپنا دفتر قائم کرے گی جس  کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے۔ 017-5221949اور 5221750۔قونصلیٹ کی ایک اور ٹیم 11مئی کو ینبع جائے گی اور وہاں مقیم کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کرے گی۔ ٹیم مڈل ایسٹ ہوٹل ینبع میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔ اس کا فون نمبر یہ ہے ۔ 014-3221281/3224770۔ نجران جانیوالی ٹیم جمعہ کو ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 11بجے اور دوپہر 2بجے سے ساڑھے 4بجے تک اپنے فرائض انجام دیگی جبکہ ہفتے کو ساڑھے 8بجے سے گیارہ بجے تک کام کرے گی۔ ینبع  جانیوالی ٹیم جمعہ کو صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 11بجے اور دوپہر 2بجے سے ساڑھے 4بجے تک فرائض انجام دے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوم آزادیٔ صحافت پر پاکستان جرنلسٹ فورم کی تقریب

شیئر: