Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق مہاراشٹر اے ٹی ایس چیف ہمانشو رائے کی خودکشی

ممبئی۔۔۔۔ممبئی پولیس کے سینیئر افسر اور ایڈیشنل جنرل آف پولیس ہمانشو رائے نے خودکشی کر لی۔ 1988 بیج کے آئی پی ایس افسر ہمانشو رائے کی پہچان ایک نڈر پولیس افسر کے طور پرتھی۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ باخبر ذرائع کے  مطابق اے ٹی ایس چیف رہ چکے ہمانشو رائے نے اپریل 2016 سے صحت کی ناسازی کے باعث چھٹی پر تھے۔واضح ہو کہ ممبئی کی پہلی سائبر کرائم سیل کی بنیاد ڈالنے والے ہمانشو رائے دوپہر تقریباًایک بجکر40منٹ پر  اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مارلی، زخمی حالت میں انہیں فوراً بامبےاسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ پہلے ایسے افسر تھے جنہیں زیڈ پلس سیکورٹی حاصل تھی۔ وہ انتہائی بااصول افسر تھےاور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر جانے پہچانے جاتےتھے۔ انہوں نے 2013 آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کے ملزمان کو پکڑنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔تحقیقات کے دوران انہوں نے بندو دارا سنگھ کو بھی گرفتار کیا تھا۔ رائے نے داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کے ڈرائیور عارف بیل پر فائرنگ اور صحافی جے ڈے قتل کیس کی بھی تحقیقات کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -جناح ایک عظیم انسان تھے،انکی تصویر لگنی چاہیئے، ساوتری

شیئر: