Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی

ملتان... سینیئرسیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں۔ملتان میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کرتا ہوں۔ نواز شریف میرے لیڈر تھے اور رہیں گے۔ہر مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا ۔انہوں نے کہاکہ جس کی ساڑھے3 حکومتیں گرادی گئیں۔ وہ عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہا ہے ۔ ایسا لیڈر تاریخ نے کہیں نہیں دیکھا۔ ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کے خلاف بغاوت کا پرچم اٹھایا ہے۔ووٹ کی جس تحریک سے پاکستان بنا تھا اس کی حرمت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نہیں کروں گا۔ میں تو ہوں ہی مسلم لیگی۔ چند لمحے ادھر ا±دھر ہوئے تھے۔آج نو ازشریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔اولاد کو وصیت کی ہے کہ مجھے مسلم لیگ (ن) کے پرچم میں دفن کرے۔
مزید پڑھیں:کہاں ہیں وہ لوگ...

شیئر: