Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا کرکٹ ٹیسٹ تاریخ کے آئینے میں


لندن: پاکستان سے مقابلے میں آئرلینڈ کی کرکٹ تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ پر اگر کرکٹ کے روایتی فارمیٹ کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اب تک صرف ایک مینزٹیم ہی اپنے پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کر سکی ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 1877میں کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو زیر کرکے اولین فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 2ہفتے بعد انگلینڈ نے بدلہ چکا دیا لیکن اس کے بعد اب تک ہر ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ہاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 1989میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست کھائی اور اسے پہلی کامیابی 7سال بعد نصیب ہوئی۔ویسٹ انڈیز نے اولین آزمائش میں انگلینڈ کے مقابل ناکامی کا منہ دیکھااور اسے پہلی فتح2سال بعد ملی۔نیوزی لینڈ کو 1930میں انگلش ٹیم نے ہرایا، کیویز کو ٹیسٹ میں پہلی فتح کیلئے سب سے زیادہ 26سال انتظار کرنا پڑا اور اس دوران ٹیم نے45ٹیسٹ کھیلے۔ ہندنے 1932میں پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے 20سال بعد پاکستان کے خلاف پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی ۔پاکستان نے ایک ہفتے بعد ہی ہندوستانی ٹیم کو شکست دے کر کا بدلہ چکا نے کے ساتھ ٹیسٹ میں فتح کا ذائقہ چکھ لیا۔سری لنکا 1982میں پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف ہارگیا اور اسے پہلی فتح 3سال بعد حاصل ہوئی، زمبابوے کو 1992میں اس کے اولین ٹیسٹ میچ میں ہندنے مات دی اور اسے بھی سری لنکا کی طرح پہلی کامیابی 3سال بعد ملی۔ بنگلہ دیش نے 2000 میں ہند سے شکست کے 5سال بعد پہلا ٹیسٹ جیتا تھا۔

شیئر: