Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام الحق کو کارکردگی پر ترجیح ملی، پاکستانی کپتان

ڈبلن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کیلئے منتخب کی جانے والی ٹیم میں امام الحق کو سمیع اسلم پر اس لیے ترجیح دی گئی کہ امام الحق اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔آئرلینڈ ٹیسٹ کے لئے اوپنر امام الحق اور آل راونڈر فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ تاریخی میچ کا بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے ۔ دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتی ہیں لیکن موسم رکاوٹ بن رہا ہے جس سے دونوں کا نقصان ہو گا ۔ یہ تاریخی میچ میزبان ٹیم کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی اہم ہے اور ہم کافی عرصہ بعد روایتی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کچھ کر دکھانے کے لئے بے تاب ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فاتح ٹیموں کو اگلے میچ کے لئے برقرار رکھنا اس فارمیٹ کی روایت ہے اور ہم تو دوسرے فرسٹ کلاس میچ اسی نیت سے شریک ہوئے تھے کہ اس میں کھیلنے والی ٹیم ہی ہما ری ٹیسٹ الیون بھی ہوگی۔ ٹیسٹ میچ میں5 بولرز کھیل رہے ہیں جن میں 3 فاسٹ بولرز محمد عامر، راحت علی، محمد عباس، ایک اسپنر شاداب خان اور آل راونڈر فہیم اشرف شامل ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ شاداب خان نے پریکٹس میچز میں اچھی بولنگ کی لیکن لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، امید ہے شاداب خان توقعات پر پورا اتریں گے۔

شیئر: