Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام فالورز بڑھانے کے لئے اہم ٹپس‎

اگر آپ کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد میں اضافہ نہیں ہورہا تو ان چند ٹپس پر عمل کرکے آپ فالورز کی تعداد کو تیزی سے بڑھا سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنی تصاویر کے ساتھ لوکیشن کو ٹیگ کریں گے تو یہ ان تمام افراد تک پہنچ جائیں گی جو اس لوکیشن میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ لوکل یوزرز کے سرچ ٹیب نے بھی آپ کی تصاویر نظر آئیں گی جس سے فالوورز کے بڑھنے کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے اور آپ کے موجودہ فالورز کے علاوہ دیگر افراد تک بھی تصاویر پہنچے گی۔
اگر آپ ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ہیش ٹیگ کی اہمیت معلوم ہوگی۔ انسٹاگرام پر بھی ہیش ٹیگ کا یہی کانسیپٹ ہے۔ اگر آپ اپنی پوسٹ کے ساتھ متعلقہ ہیش ٹیگز کا استعمال کریں گے تو یہ اس موضوع میں دلچسپی رکھنے والے افراد تک بآسانی پہنچیں گی اور امید ہے کہ وہ ضرور اسے لائک اور فالو کریں گے۔
اپنے پوسٹ سے متعلقہ کمپنیوں کو ضرور ٹیگ کریں۔ مثال کے طور پر آپ اپنے نئے اسمارٹ فون کی تصویر پوسٹ کر رہے ہیں تو اس اسمارٹ فون کی کمپنی کو ساتھ ٹیگ کر دیں۔ اگر کمپنی آپ کی تصویر کو ری پوسٹ کر دے گی تو اس سے آپ کی پروفائل کافی لوگوں کی نظر میں آ جائے گی۔
انسٹاگرام پر اوریجنل مواد اور لائیو ویڈیوز شئیر کرنے سے آپکی اپلیکیشن پر ایکٹیویٹی بڑھ جائے گی اور آپکا رینک دیگر یوزر کے نسبت زیادہ اوپر آجائے گا۔ 
ان ٹپس پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا مواد چوری شدہ نہ ہو۔ امید ہے کہ یہ ٹپس آپ کے فالورز بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوں گی۔

شیئر: