Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ کپ : الاتحاد کلب کی جیت، شاہ سلمان نے ٹرافی دی

جدہ: کنگ فٹبال کپ کے فائنل میں الاتحاد کلب جدہ کی شاندار جیت کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ کپ کی فاتح ٹیم کو اپنے ہاتھ سے ٹرافی دی۔ الجوہرہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میںجدہ کی اتحاد کلب نے المجمعہ کی الفیصلی کلب کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی۔ میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے اور بھرپور نعروں کے ساتھ ا پنی اپنی ٹیموں کا جوش بڑھا رہے تھے۔ کنگ کپ کی تاریخ میں الاتحاد کلب نے نویں بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔میچ کے پہلے دونوں ہاف میں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا اور میچ 1-1گول سے برابر رہا۔ فاضل وقت میں الفیصلی کلب کی ٹیم کمزور پڑتی نظر آئی جس کا الاتحاد نے بھرپور فائدہ اٹھا تے ہوئے 2مزید گول کر کے اسکور 1-3کر دیا۔ جو فاضل وقت کے اختتام تک قائم رہا۔ میچ سے قبل اسٹیڈیم میں روایتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے شاہ سلمان کا اسٹیڈیم پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پرجنرل اسپورٹس اتھارٹی (GSA) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ ، سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر کئی عہدیدار  بھی موجود تھے۔سعودی گلوکار محمد عبدہ نے تلواروں کے روایتی رقص کے موقع پر قومی نغموں کے ساتھ تقریب کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ 

شیئر: