Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوہرہ اسٹیڈیم جدہ میں تاریخی میچ کا انعقاد

جدہ: جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے انتہائی جدید اور خوبصورت اسٹیڈیم میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے اسٹیڈیم میں پہنچ کر میچ دیکھا اور اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ۔الجوہرہ اسٹیڈیم میں الاہلی کلب او ر الباطن کلب کے مابین میچ کھیلا گیا۔الاہلی کلب نے اس میچ میں الباطن کو صفر کے مقابلے میں5گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کی لیکن کہا جاتا ہے کہ اس میچ میں درحقیقت خواتین نے کامیابی حاصل کی جو اتنی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔اسٹیڈیم میں موجود خواتین نے اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انتہائی شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور خواتین انکلوژر میں داخلے کیلئے خواتین رہنماوں کی ٹیم موجود تھی۔ جنہوں نے میچ دیکھنے کیلئے آنے والی خواتین کی انتہائی خندہ پیشانی سے رہنمائی کی۔

شیئر: