Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائنا سور کے دماغوں پر تحقیق کیلئے مگر مچھوں پر انوکھا تجربہ

لندن ..... سائنسدانوں نے کئی برس قبل ہی یہ تجربہ کرلیا تھا کہ مگر مچھوں کے دماغ خاص انوکھے قسم کے ہوتے ہیں۔ یعنی عام جانوروں کے مقابلے میں مگر مچھوں کے سر میں ایک اضافی دماغ بھی ہوتا ہے جو انہیں دوسرے جانوروں سے منفرد بناتا ہے۔ سائنس دانوں نے مگر مچھوں کے توسط سے ڈائنا سور کی دماغی ساخت اور انداز کو جاننے کیلئے جو تجربہ کیا تھا اس کے دوران انہوں نے ایک اسکینر کے توسط سے مگر مچھوں کو کلاسیک موسیقی سنائی اور ان کے دماغ پر اس موسیقی کے جو اثرات ہوئے لیباریٹری میں انکا تجزیہ بھی کیا گیا۔ ماہرین حیوانات کا کہناہے کہ آج کے مگر مچھ عصری پرندوں کے ساتھ ساتھ زمانہ قدیم کے ڈائنا سور سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ مگر مچھ زمانہ قدیم کے ارتقائی انداز کے اعتبار سے بھی منفرد ہیں۔ اسی لئے ڈائنا سور پر ہونے والا تجربہ مگر مچھوں کے توسط سے کیا گیا۔ یہ تحقیقی رپورٹ جرمنی کی روڑ یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف بائیوپ سائیکلوجی سے وابستہ بین الاقوامی ٹیم نے مرتب کی ہے۔
 

شیئر: