Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینٹی ایجنگ بیوٹی ٹپس ‎

جلد کی حفاظت  نہ صرف اسے خوبصورت بنانے  اور اسکی تروتازگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات  کو چہرے پر ظاہر ہونے سے بھی روکتی ہے .  ایجنگ بیس فی صد  قدرتی عمل ہے  جبکہ اسکا اسی فی صد  تعلق لائف اسٹائل سے ہے .  جلد کی مناسب دیکھ بھال اور متوازن غذا کے استعمال کے ذریعے  اسے جھریوں زدہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے .  اواکاڈو آئل اور شہد  میں جسم میں کولاجن اور ایلاسٹن کی پیداوار کو قدرتی طور پر بڑھانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ یہ دوپروٹین جلد کو لچکدار بناتے ہیں اور ان اجزاء کے ساتھ بنی ہوئی اینٹی ایجنگ کریموں کا استعمال جلد کو جوان رکھنے میں مدددیتا ہے ۔
اگر اینٹی ایجنگ پراڈکٹس کی بات کی جائے تو   جلد کے تمام ماہرین متفق ہیں کہ  ریٹینوائڈ  کا ستعمال جلد کے لیے انتہائی مفید اور کارآمد  ثابت ہوتا ہے . ۔  ریٹینوائڈ  کولاجن کی پیداوار بڑھاتے ہیں . یہ  جلد کے مساموں کو چھوٹا کرنے اور نئے خلیات  کی پیداوار کو تیز کرنے کا باعث بنتے ہیں . ۔ البتہ اس بات  کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ریٹینوائڈ  والی پراڈکٹس کو جلد پر استعمال کرکے دھوپ میں نکلنے سے جلد کی حساسیت بڑھ جاتی ہے لہذا انہیں ہمیشہ رات کے اوقات میں استعمال کریں . ۔  اس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ ریٹینوائڈ  پراڈکٹ چہرے پر ایک مٹر کے دانے کے برابر استعمال کریں  اور اسے آنکھوں کے دائرے کی جلد پر نہ لگائیں .
 ماہرین  جلد کی حفاظت کے لیے پراسیسڈ کھانوں سے دور رہنے پر بھی بہت زور دیتے ہیں   .   ریفائنڈ کاربوہائڈریٹس اور اضافی شوگر والی چیزیں کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اچانک اضافہ ہوجاتا ہے اور جب یہ شوگرمالیکیولز جلد کو لچک فراہم کرنے والے مادے کولاجن سے ملتے ہیں تو جلدکی لچک چھین لیتے ہیں۔ غیرلچکدار جلد پر جھریاں جلد واضح ہونے لگتی ہیں۔اس لیے پراسیسڈ کھانوں کے بجائے اومیگا 3-فیٹی ایسڈز اور مختلف رنگوں والے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے  . تاکہ جلد کو لمبے عرصے تک حسین و جوان بنایا جا سکے . 

شیئر: