Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ، 10ہلاک

ڈھاکہ...بنگلہ دیش میں ایک مقامی کاروباری شخصیت کی جانب سے خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں کم از کم 10افراد ہلاک جب کہ دیگر 51 زخمی ہو گئے ۔حکام نے بتایاکہ بھگدڑ مچنے کا یہ واقعہ چٹاگانگ شہر کے ایک نواحی گاؤں میں اس وقت پیش آیا۔ رمضان کے آغاز سے قبل مقامی اسٹیل مل کا ایک مالک غریب دیہاتیوں میں کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر دس سے بارہ ہزار افراد یہ اشیاء لینے کے لیے جمع تھے۔ رواں ہفتے بدھ یا جمعرات سے ماہ رمضان کا آغاز ہونا ہے۔

شیئر: