Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوشش ہے طالبان امن عمل کا حصہ بنیں،ناصر جنجوعہ

  اسلام آباد ... قومی سلامتی کے مشیرناصر جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان کی کوشش ہے طالبان  امن عمل کا حصہ بنیں ۔ منگل کو پاکستان، افغانستان اور چین سہ فریقی غیر رسمی سفارتکاری دور کا اجلاس ہوا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے ساتھی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی کہانی تکلیف دہ ہے۔ 1979 سے اب تک افغانوں نے جنگ دیکھی ہے۔ پاکستان افغان جنگ کا سب سے متاثرہ ملک ہے۔ پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لئے کوشاں رہا ۔ غیر ملکی فورسز نے صورتحال مزید خراب کی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کابل پر زوردیا کہ وہ الزام تراشی سے اجتناب کرے یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ۔چینی سفیر یاو جنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین روابط افغان امن کے لئے اہم ہیں۔ سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ علاقائی مسائل کا حل علاقائی سطح پر نکالنا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان ون بیلٹ ون روڈ کا مرکز ہیں۔ خطے کی ترقی کا محور بھی پاکستان اور افغانستان ہیں۔ چین کے بڑے منصوبوں میں سی پیک اہم ہے۔ پاکستان اور چین ہمسایہ ممالک کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے حامی ہیں۔ چین افغانستان میں امن کے لئے مذاکرات کے اگلے مرحلے کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔افغان سفیر عمر زاخیلوال نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کی سرمایہ کاری خطے میں ترقی و استحکام کا باعث ہوگی۔ پاکستان دنیا کے لئے خطے کا دروازہ اور افغانستان پل ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی نوعیت نے مشکلات پیدا کیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کو افغانستان کو تجارت سے شرح نمو بڑھے گی جو آج4 فیصد ہے۔ علاقائی سطح پر اقتصادیات کا ایک دوسرے پر انحصار ہی امن کا ضامن ہوگا۔ اعتماد استحکام ‘ ترقی اور یکساں خوشحالی پاکستان اور افغانستان میں اہم ہے۔
مزید پڑھیں:پاک ،امریکہ تعلقات نچلی ترین سطح پر

شیئر: