Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عورتوں اور بچوں کو لوٹنے والے بدمعاش کوخاتون پولیس اہلکارنے مار گرایا

ساؤپالو ....   ایک مقامی  اسکول کے گیٹ  پر  ایک خاتون نے  جو اپنے بچے کو لینے کے انتظار میں کھڑی تھی قریب منڈلاتے ہوئے ایک لٹیرے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ لٹیرا وہاں پر کھڑا ہوکر بچوں اور انہیں  لینے کیلئے آنے والی خواتین کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس نے دروازے پر ایک اور خاتون کو بھی عام عورت سمجھ لیا اور یہی حماقت اس کی موت کا سبب بنی۔ کہا جاتا ہے کہ 42سالہ کاٹیا ڈاسلوا ملٹری پولیس کی افسر تھی مگر سول  لباس میں اپنے بچے کو اسکول سے لینے کیلئے دروازے پر  کھڑی تھی جہاں یہ لٹیرا واردات کررہا تھا۔ لٹیرے کی شناخت 21سالہ  ایلیویلٹن نیوس کے طورپر ہوئی ہے۔ خاتون پولیس کا یہ کارنامہ بڑی تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سائو پالو کی گورنر مارسیو فرانکا نے اسے بہادری کے اعزاز سے نوازا۔ کاٹیا کا کہناہے کہ ملزم کی حرکات دیکھ کر اسے شبہ ہوا تھا مگر پھر خیال آیا کہ اسکول کے دروازے پر جہاں بچوں او رانہیں گھر لیجانے کیلئے آنے والے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد جمع رہتی ہے ایسی حماقت کون کریگا۔ مگر اس لٹیرے کو پتہ نہیں تھا کہ وہ اس بار کم از کم کوئی واردات نہیں کرسکتا۔ 2، 4منٹ کے انتظار کے بعد جب کاٹیاکی قوت برداشت جواب دینے لگی تو خاتون  نے جو اپنے سروس ریوالور سے لیس تھیں ملزم پر گولی چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور اسپتال جاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ موقع کی وڈیو  بڑی تیزی سے  وائرل ہورہی ہے اور جو بھی اسے دیکھ رہا ہے ملٹری پولیس کی خاتون اہلکار کی جرأت اور بروقت فیصلے تعریف کئے بغیر نہیں رہ رہا۔موقع پر موجود دیگر افراد کا کہناہے کہ خاتون اہلکار کاٹیا نے ملزم پر 3گولیاں چلائیں جن میں سے ایک اس کے سینے پر لگی۔ خاتون اہلکار نے زمین پر گر جانے والے ملزم کو اپنے بوٹ سے لات بھی ماری۔
مزید پڑھیں:- - - -کلینر روبوٹ کا تعاقب کرنیوالی بلیاں

شیئر: