Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس 21 آئی کی مکمل تفصیلات لیک

چائنا ٹیلی کام کے جانب سے ویوو ایکس 21 آئی اسمارٹ فون کی مکمل تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 6.28 انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ہیڈ فون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3170 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔فون کو سرخ ، سفید اور کالے رنگ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 426 ڈالر تک ہو گی اور اسے 19 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔
 

شیئر: