Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرقہ پرست عناصر مجلس کے وجود سے پریشان،احمد پاشاہ قادری

مجلس اتحادالمسلمین پورے ہندوستان کی محبوب سیاسی پارٹی بن گئی ، احمد اویسی 
جدہ ( امین انصاری )بزم اتحاد مدینہ منورہ کے ذمہ داران نے حیدرآباد دکن سے آئے ہوئے ریاست تلنگانہ کے حلقہ چارمینا ر کے رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری کے اعزاز میںعشائیہ کا اہتمام کیا اس موقع پر مجلس کے کارپوریٹر عبدالغفار،سالار ملت ٹرسٹ کے ڈائریکٹر محمد انورالدین اور محمد منظور الدین بھی بحیثیت مہمان اعزاز ی شریک تھے ۔ ۔ صدر بزم اتحاد گلوبل احمد الدین اویسی نے مہمانوں کا تعارف بزم اتحاد مدینہ منورہ کے ارکان سے کروایا ۔احمد الدین اویسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسیؒکے دور میں ترقی کے منازل طے کرتی رہی ۔ انہوں نے اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کو مجلس کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری دی ۔ان نوجوانوں کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج مجلس پورے ہندوستان کی محبوب سیاسی پارٹی بن گئی ہے ۔ احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس اتحاد المسلمین و رکن اسمبلی حلقہ چارمینا رنے کہا کہ فرقہ پرست عناصر مجلس کے وجود سے نہ صرف پریشان ہیں بلکہ اسے ختم کرنے کیلئے نت نئے پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں ۔ آج ہندوستان کی ساری ریاستوں سے صد مجلس اسد الدین اویسی کو سیکولر عوام دعوت دے رہی ہے کہ وہ انکی ریاست میں مجلس کا قیام عمل میں لائیں ۔مملکت میں مقیم ہندوستانیوں خاص کر حیدرآبادیوں سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ مجلس کے استحکام ، ترقی اور صدر محترم و قائد مقننہ کی سلامتی و صحت کیلئے حرمین میں خصوصی دعائیں کریں ۔اس موقع پر بزم اتحاد مدینہ منورہ کے ارکان دستگیر خان ، سید شاہ علی قادری ابرار،نواز خان ، محمد عقیل، کمال اور دیگر احباب موجود تھے ۔ پرتکلف عشائیہ کے بعد سید ابرار کے شکریہ پر نشست کا اختتام عمل میں آیا ۔ 
 

شیئر: