Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برق رفتار روبوٹ تعاقب بھی کرتا اور سیڑھیاں بھی چڑھتا ہے

بوسٹن.... روبوٹ سائنس کس تیزی سے ترقی کررہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں قائم روبوٹک ٹیکنالوجی کی مشہور فرم بوسٹن ڈائنامکس میں کام کرنے والے سائنسدانو ں اور انجینیئروں نے ایک ایسے انتہائی جدید اور حساس روبوٹ کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جس کی حرکات و سکنات بلیک مرر اسٹائل کے روبوٹس سے ملتی جلتی ہے اور خوفزدہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسکے بارے میں فرم نے جو دو وڈیوز جاری کی ہیں اس میں اس کی کارکردگی اور تیاری کے مختلف مراحل کو پیش کیا گیا ہے۔ ایک وڈیو جو اٹلس کے نام سے جاری ہوئی ہے اس روبوٹ کو ہرے بھرے گھاس کے ایک میدان میں روبوٹ کو چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے میں وہ ایک عمارت کے کوریڈور میں تیزی سے دوڑتا ہے اور سیڑھیوں پر بھی آناً فاناًچڑھ جاتا ہے۔ عمارت کی اونچی سیڑھیوں پر چڑھنے او راترنے میں اسے کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس اس کی تیاری کو اپنا اہم کارنامہ قرار دے رہی ہے اور اسکا کہنا ہے کہ یہ ایک ہیومنزڈ روبوٹ ہے جس میں انسان کی طرح سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ بوسٹن ڈائنامکس کا اصل ہیڈکوارٹر علاقے والٹ ہیم میں ہے اور وہیں اس کا پہلا تجربہ بھی ہوا ہے۔ حرکات و سکنات پر نظررکھنے کیلئے متحرک کیمرے بھی استعمال کئے گئے ہیں۔ جہاں تک اس کے استعمال کا تعلق ہے تو یہ خلا میں نسبتاً زیادہ کارگر ثابت ہوگا۔ اسکے کیمرے بھی جدید ہونگے۔ جو کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ یہ روبوٹ نہ صرف تعاقب کرتا اور سیڑھیوں پر چڑھتا ہے بلکہ کسی پیچیدہ جگہ پر پھنس جانے کے بعدوہاں سے باہر نکلنے کا راستہ بھی خود ہی ڈھونڈ لیتا ہے۔ بوسٹن ڈائنامکس والے اس کی تیاری کو اپنا انتہائی مفید اور شاندار کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔

                                      

شیئر: