Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظفر اللہ جمالی قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی

اسلام آباد ...سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ۔بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔ اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے انہیں نبھایا جائے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر پرویز مشرف دور میں وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سپریم کورٹ نہ پہنچاتے تو پتہ نہیں ان کا کیا حشر ہونا تھا۔ نواب اکبر بگٹی کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں غلط بیانی کی گئی۔ جن جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے مگر مجھے معلوم ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔ 
مزید پڑھیں:ن لیگ کے ٹلٹ لے لئے نئی شرائط کیا ہیں؟
 

شیئر: