Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امو راور آبجیکٹیو اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے درمیان معاہدہ

ریاض.... سعودی وزار ت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی اور ہندوستان میں آبجیکٹیو اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ ترجمہ اور نشرو اشاعت کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے۔ فریقین نے پروگرام طے کرلیا۔ سعودی وزارت اسلامی امور کے اعلیٰ عہدیدار اور آبجیکٹیو اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر منظور عالم نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ طے شدہ یادداشت کے بموجب فریقین ترجمے ، قرآن پاک کی اشاعت اور اسلامک اسٹڈیز پر کتابیں شائع کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں سیمینار اور ورکشاپس بھی منعقد ہونگے۔ انکا اہتمام سعودی عرب ، ہندوستان اور کسی ایسے ملک میں بھی جس پر فریقین متفق ہوں سیمینار منعقد ہوسکیں گے۔ فریقین منتخب علمی مضامین سے استفادہ کرینگے او رازسر نو اشاعت کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔
    

شیئر: