Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ پر امریکی پابندیاں

واشنگٹن ۔۔امریکہ نے لبنان کے عسکری گروپ حزب اللہ کی مدد کیلئے لاکھوں ڈالر جاری کرنے کیخلاف ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف پر پابندیاں عائد کر دیں۔امریکہ کے وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے ذریعے پاسداران انقلاب سے منسلک ترسیل زر کے نیٹ ورک سے تشدد کے لیے لاکھوں ڈالر بھیجے جانے کے بعد یہ امریکی اقدام بینکاری نیٹ ورک سے ایران کے رابطے کاٹ دے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات صدر ٹرمپ کے 8 مئی کے اس فیصلے کے تحت مشترکہ جامع پلان آف ایکشن میں امریکہ کو حصہ لینے اور ان پابندیوں کے دوبارہ نفاذ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے کئے گئے ہیں۔

شیئر: