Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معتمرین گاڑی کہاں پارک کریں، حرم کیسے کیسے پہنچیں؟

مکہ مکرمہ:ہر برس کی طرح امسال بھی مکہ مکرمہ محکمہ ٹریفک نے رمضان المبارک کے دوران عمرے کیلئے مقدس شہر پہنچنے والوں کے لئے پارکنگ لاٹس کا بندوبست کیا ہے۔ معتمرین کو شہر کے اندر جانے کے بجائے اطراف میں قائم پارکنگ لاٹس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہر کے اطراف تمام پارکنگ لاٹس کھول دی گئی ہیں جبکہ ہر پارکنگ سے متصل اسٹیشن کا نقشہ جاری کردیا گیا ہے۔34پوائنٹس پر ٹریفک اہلکار معتمرین کی رہنمائی کیلئے تعینات ہیں۔محکمہ ٹریفک نے معتمرین کی سہولت کے لئے گوگل میپ میں ہر کارپارکنگ کا متصل اسٹیشن کا نقشہ بھی جاری کیا ہے۔
 

شیئر: