Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زکر برگ یورپی پارلیمنٹ کے سوالات کے جواب دیں گے

برسلز ۔۔۔ یورپی پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ 87 ملین افراد کے کوائف کے نامناسب استعمال سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے سامنے جلد پیش ہوں گے۔  کوائف کے غیر قانونی استعمال کا معاملہ فیس بک کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ فیس بْک کے بانی گزشتہ ماہ امریکی سینیٹ میں پیش ہو کر کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال پر معذرت بھی کر چکے ہیں۔

شیئر: