Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک : کارڈرائیور پارکنگ پر ٹیکسی ڈرائیور سے الجھ پڑا

نیویارک.... بہت سے لوگوں کیلئے ڈرائیونگ ایک اشتعال انگیز مشغلہ ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے افراد جلد غصے میں آجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ ایسے لوگ یا تو اچھے ڈرائیور نہیں ہوتے یا انکا دماغ خرا ب ہوتا ہے۔ کسی سے بھی کسی وقت بھی الجھنے کی ساری خامیاں ان میں ہوتی ہیں اور اسی کلیے کا ایک عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بی ایم ڈبلیو چلانے والا ایک ڈرائیور نے نیویارک شہر میں کیب ڈرائیوروں کیلئے مخصوص پارکنگ لاٹ میں جاکر اپنی گاڑی کھڑی کردی اور جب اسے کسی ٹیکسی ڈرائیور نے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ اشتعال میں آگیا اور دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ باہر جاﺅ جس وقت ہم باہر ِآئیں گے تب تم آجانا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اکثر ہوتی ہیں مگر ایسی اشتعال انگیز خلاف ورزی سب کیلئے وجہ حیرت ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وڈیو کے اجراءکے چند گھنٹے بعد اسے 57ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔

             

شیئر: