Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی پنشن پر شادی شدہ بیٹیوں کا بھی حق

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی ایڈ منسٹریٹیو اتھارٹی( کیٹ) کے اہلکار این شری واستوا نے ممتا دیوی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی فیملی پنشن سے شادی شدہ بیٹی کو محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ مذکورہ خاتون اپنے خاندان سے علیحدہ رہ رہی تھی ۔ کیٹ نے محکمہ  ریلوے کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مدعی کو فیملی پنشن اس وقت سے دینے کا اہتمام کرے جب سے بند کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے 3سال بعد ممتا کی پنشن بند کرنا یکطرفہ کارروائی کے مترادف ہے۔ واضح ہو کہ فیروز آباد کی رہنے والی خاتون کے والد  ریلوے میں 1978سے ملازمت کررہے تھے۔ 2005ء میں ان کی موت کے بعد ممتا اور اس کے 2بھائیوں کو پنشن ملتی رہی تاہم محکمہ ریلوے کے قانون میں ترمیم کے بعد ممتا کی پنشن گزشتہ 3برس سے بند کردی گئی تھی ۔
مزید پڑھیں:- - - -آئندہ 50سال تک اقتدار میں رہیں گے، امیت شاہ

شیئر: