Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’جُگاڑ ‘‘اور دباؤ کی سیاست قبول نہیں، شتروگھن

پٹنہ ۔۔۔۔بی جے پی کے ناراض رہنما اور رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے اکثریت نہ ہونے کے باوجود کرناٹک میں حکومت قائم کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’جگاڑ ‘‘اور دباؤ کی سیاست قبول نہیں۔ انہوںنے کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کے بعد ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیاکہ ہم لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں ۔جو لوگ جمہوریت کا دم بھرتے ہیں وہی جمہوریت کو پامال کرنے پر آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’جگاڑ اور دباؤ‘‘ کی سیاست اور عوامی طاقت پر دولت کی طاقت قابل قبول نہیں۔ شتروگھن نے کہا کہ جیت حاصل کرنے کیلئے عوام کو ہمیشہ بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔
مزید پڑھیں:- - - -اناؤ زیادتی کیس : تھانیدار اور داروغہ گرفتار

شیئر: