Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے بھرپور کوشش کی ضرورت ہے، چینی وزیر خارجہ

میڈرڈ ۔۔۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی اورا سپین کے وزیر خارجہ الفونو ڈاسٹس نے میڈرڈ میں مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے گفتگوکی۔ وانگ یی نے اس موقع پر فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ 14مئی کوغزہ میں ایک دن میں62 افرادجاںبحق اور 2ہزار سے زائد افراد زخمی ہونے کے واقعے پر ہم حیرت اورافسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم طاقت کے استعمال کی ہمیشہ سخت مذمت کرتے ہیں۔ہم پُرزور الفاظ میں اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ فریقوں کو سب سے زیادہ حد تک پرامن رہنا چاہیئے اور ضبط و تحمل سے کام لینا چاہیئے تاکہ موجودہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔

شیئر: