Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افطار میں اتنا کھائیں جتنا ہضم کر سکیں ‎

ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن ایک بار پھر یہ مہینہ نصیب ہوا ہے اور اللہ پاک نے انہیں صحت اور استقامت بخشی ہے تاکہ وہ فرائض کی بہترین انداز میں ادائیگی کرسکیں ۔ 
عموماً رمضان میں خواتین کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ طویل دن اور سخت موسم کے باوجود بھی وہ سحر اور افطار بنانے کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتی ہیں ۔ یوں تو افطار میں بہت سے لذیذ چٹپٹے کھانے تیار کیے جاتے ہیں تاہم اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ موسم کے پیش نظر ایسے کھانوں کا  اہتمام کیا جائے جو موسم کی سختی میں کھائے بھی جائیں اور ہضم بھی کیے  جاسکیں ۔ سحری میں دہی کا استعمال بطور خاص کریں اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں تاکہ  اپنے روزمرہ کے کام بنا کسی الجھن کے نمٹاسکیں ۔ افطار میں سکنجبین دن بھر کی پیاس بجھانے کے لئے بہترین مشروب ہے جو موسم کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے ۔ ہمارے ہاں مشروب کے بعد دوسری مرغوب  غذا  بیسن کے پکوڑے ہوتے ہیں ان کی طلب یقیناً جسم میں نمکیات کی کمی پوری کرتی ہے ۔ اسکے علاوہ چنا چاٹ ، فروٹ چاٹ ، سموسے ، رول ، بریانی ، دہی بڑے  اور  ایسے   دیگر  لوازمات افطار میں دسترخوان کی زینت بنتے ہیں ۔ دن بھر روزے  کی حالت میں بھوک پیاس سہنے والے افطارکےوقت کھانوں پر بے اوسان کر ٹوٹ پڑتے ہیں اور نتیجہ بدہضمی اور معدے کی خرابی کی صورت میں نکلتا ہے  ۔ لہذا چاہیے کے پہلے تو مشروب صرف اتنی مقدار میں پیئیں جو آپ کی طبیعت کو بوجھل نہ کرے اور انہضام کو متاثر نہ کرے ۔ اور پھر دیگر چیزوں پر بھی صرف اتنا ہی ہاتھ صاف کریں جتنا آپ کا جسم اور معدہ برداشت کر سکے بے اعتدالی کی صورت میں تکلیف سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے ۔

شیئر: